بھارت: سپریم کورٹ کا مدارس پر پابندی کے فیصلے پر عمل روکنے کا حکم

389

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے مدارس پر پابندی کے فیصلے پر عمل روکنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عظمیٰ نے ریاست یو پی (اتر پردیش) میں مدارس کے حوالے سے الہٰ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عائد کی گئی پابندی پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کے حوالے سے دائر کی گئی درخواستوں میں اٹھائے گئے معاملات عدالت کی نظر میں میرٹ کے قریب ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کے مدارس سے متعلق 22 مارچ کو دیے گئے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت عظمیٰ نے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کیا۔

واضح رہے کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ اترپردیش میں مدرسوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے طلبہ کو روایتی اسکولوں میں داخل کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد مسلمانوں کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا گیا تھا۔