امریکا کا پاکستان سے سیکورٹی پارٹنر شپ جاری رکھنے کا عزم

121

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سیکورٹی پارٹنر شپ جاری رکھنے کے عزم کا ایک بار پھر اظہار کر دیا گیا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیکورٹی پارٹنر شپ اولین ترجیح رہی ہے اور ہم اسے آگے بھی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر ایک کیساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، دنیا میں ہر جگہ آئین کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں، ہم تمام امدادی پروگراموں کی نگرانی جاری رکھیں گے۔

ترجمان نےبھارت پر سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی سے سکھ رہنما کے قتل کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں اور ہے۔