پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

444

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک بار پھر بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی میں کئی تبدیلیاں کرتے ہوئے مختلف شعبوں کو ری ویمپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بورڈ میں کئی عہدوں پر تقرر و تبادلے ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے گی، جس کے لیے کئی اہم عہدوں پر براجمان شخصیات کو عہدوں سے فارغ بھی کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر (ر) ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری کا امکان ہے۔