لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط کا مقدمہ درج

99

لاہور: ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھجوانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی لاہور میں درج کیے گئے مقدمے میں دہشت گردی اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب ججز کو بھیجے گئے دھمکی آمیز خطوط کے نمونے فرانزک لیبارٹری میں جمع کروائے گئے ہیں جب کہ معاملے کی تحقیقات بھی شروع کی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط کے بعد آج لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط بھجوائے گئے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جن ججز کو دھمکی آمیز خط بھجوائے گئے ان میں سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نیلم شامل ہیں۔