چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بحالی کیلیے بھارت،آسٹریلیا اور انگلینڈ میں رابطے

221

لاہور: چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بحالی کے لیے بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں رابطے شروع ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق تینوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے مابین چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بحالی کے لیے یہ رابطے 10 سال کے عرصے کے بعد ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل 2014ء میں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بھارت میں منعقد ہوا تھا، جس میں چنئی سپر کنگز نے فائنل میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ہرا کر ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ میچ بنگلورو میں کھیلا گیا تھا۔ اس ایونٹ میں بھارت کی 3، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی 2، 2 اور پاکستانی، ویسٹ انڈویز اور نیوزی لینڈ کی ایک ایک ٹیمیں شامل تھیں۔

ایونٹ کی بحالی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کرکٹ وکٹوریہ کے سی ای او نک کمنز نے تصدیق کی ہے کہ تینوں ممالک کے بورڈز کے مابین گفتگو کی جا رہی ہے، تاہم فی الحال ٹورنامنٹ کے انعقاد کےلیے ونڈو کی تلاش میں مسائل درپیش ہیں۔