چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھی مشکوک خط موصول

228

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کو بھی مشکوک خط موصول ہوا ہے۔

چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو موصول ہونے والے مشکوک خط میں پاوڈر اور تحریر موجود ہے ، ہائیکورٹ کے عملے کی جانب سے سیکیورٹی اداروں کو اطلاع کر دی گئی ہے ۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججوں کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے۔

رجسٹرار آفس کا کہنا تھا کہ خطوط جسٹس شجاعت علی، جسٹس شاہد بلال، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز کو بھیجے گئے۔

ذرائع کے مطابق جس میں پاوڈر بھی موجود تھا، خط کھولتے ہی عدالتی عملے کی آنکھوں میں جلن شروع ہو گئی تھی۔

جس کے بعد اہلکاروں نے فوری طور پر اپنی آنکھیں اور ہاتھ دھوئے ۔