چینی کمپنی نے دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا

264

پیشاور: چینی کمپنی نے تربیلاڈیم کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔

دیامر بھاشا ڈیم کے جنرل منیجر نزاکت حسین نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے، تقریبا 350 چینی شہریوں نے کام شروع کردیا ہے جبکہ 6 ہزار مقامی عملہ پہلے ہی ڈیم پر کام کررہا ہے۔

دیامر بھاشا ڈیم خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان اور گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے درمیان دریائے سندھ پرتعمیر کیا جارہا ہے۔

13 مئی 2020 کو پاکستانی حکومت نے ڈیم کی تعمیر کے لیے چائنا پاور اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کے جوائنٹخیال ہر کہ وینچر کے ساتھ 442 ارب روپے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ داسو ڈیم پر فی وقت معطل ہے داسو ڈیم پر کام چند روز میں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز داسو ڈیم انجینئرز کی بس پر خودکش حملے میں 5 چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی نے کام روک دیا تھا۔