اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اسلام ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے پر ازخود نوٹس کی سماعت جاری ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ ازخود نوٹس کی سماعت کر رہا ہے، بینچ میں جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اخترافغان بھی شامل ہیں۔
وفاقی حکومت نے اسلام ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کیا گیا تھا تاہم جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے کمیشن کی سربراہی میں معذرت اختیار کر لی تھی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے عدلیہ کے معاملات میں خفیہ اداروں کی مداخلت کے الزامات لگائے تھے۔