الیکشن کمیشن نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

323
crisis

کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار اباسین اچکزئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر اچکزئی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کردیا اور دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 51 چمن سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔