پاکستان میں بر آمدات کی ترقی کیلیے ایکشن پلان جاری

169

اسلام آباد: ملک کی برآمدات کو دوگنا کرنے کے لیے ایکشن پلان وضع کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت تجارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ پانچ سالوں میں ملکی برآمدات کو دوگنا کرنے کے لیے ایکشن پلان مرتب کرے۔

ایکسپورٹ سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے وزارت سے کہا کہ وہ معروف کاروباری افراد اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ایکشن پلان پیش کرے۔

وزیراعظم نے ای کامرس سیکٹر کے برآمد کنندگان کے مسائل کو آسان بنانے اور حل کرنے کی بھی ہدایت کی جو اپنی مصنوعات پاکستان میں بناتے ہیں اور انہیں پوری دنیا میں برآمد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے برآمدی شعبے کی صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے عالمی ویلیو چین کی برآمدی مصنوعات تیار کرنے والی صنعتوں کی ترقی کے لیے سفارشات پیش کرنے کا بھی کہا۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کو اس کی برآمدات، گھریلو مصنوعات، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں کے فروغ کے لیے اعتماد میں لیا جائے۔