ججز کا خط: لاہور بار نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی

176

لاہور: اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ بار نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئینی درخواست پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان کے ذریعے دائر کی گئی ہے جسے آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر کیا گیا ہے۔

خط میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط میں الزامات کی انکوائری کے لیے سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل کمیشن بنایا جائے اور عدالتی امور میں مداخلت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔