کراچی :محمد علی جناح یونیورسٹی (MAJU) نے پاکستان کی معاشی صورتحال اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF) کے ساتھ تازہ ترین معاہدے پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر فار ایکسی لینس فار اسلامک فنانس (CEIF) کے ڈائریکٹر IBA احمد صدیقی نے کہاکہ ملک کے معشیت کی بحالی اور کرنٹ اکاؤنٹ کو مستحکم کرنے میں IMF کے اہم کردار ہے لیکن اس ادارے کے اسلامک فنانسنگ پروگرام کو استعمال کرنے کا تجربہ بہتر ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی ادارے بینکنگ اور مالیاتی شعبوں میں نمایاں ترقی کر رہے ہیں جو کہ معیشت کو سود پر مبنی عناصر سے شریعت کے مطابق میکانزم میں تبدیل کرنے کی قوی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام ملک میں شریعت کے مطابق مالیاتی مصنوعات اور خدمات کو اپنی ترجیح کے طور پر منتخب کر رہے ہیں جو پاکستان میں اسلامی مالیاتی نظام کے امید افزا مستقبل کی عکاسی کر تا ہیں۔
ماہر اقتصادیات محمد فرخ احمد نے معیشت کو درپیش مختلف مسائل اور چیلنجز اور میکرو اکنامک اشاریوں کی تنظیم نو اور اصلاحات کے ذریعے اس کے اہم حل پر تبادلہ خیال کیا۔