پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا: اسد قیصر

283

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ یہ حکومت زیادہ سے زیادہ چھ مہینے بھی چلی تو بڑی بات ہوگی، اس طرح کی حکومت کبھی نہیں چلے گی، ۔

اسد قیصر نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے خط میں ان کو مبارک باد نہیں دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو چھیننے کے لیے ہر حربہ ہر طریقہ استعمال کیا گیا۔ عدالتوں سے ہمارا مینڈیٹ واپس نہ ملا تو حکومت کو کسی صورت چلنے نہیں دیں گے۔