دہشتگردی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،مریم نواز

217
difficult election

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں شانگلہ حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے خاتمے کے عزم پر یکسو ہے۔