پاکستان میں موجود بھارتی سفیر نے دعوت ملنے کے باوجود پاکستان کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت نہیں کی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے وزارت خارجہ میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا جس میں دیگر ممالک کے سفرا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں انڈین ہائی کمشنر شری بساریا کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے دعوت موصول ہونے کے باوجود بھارتی سفارت کار نے افطار ڈنر میں شرکت نہیں کی جو سفارتی آداب اور رویات کے خلاف ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی سفارت کار نے نہ تو افطار ڈنر میں عدم شرکت پر معذرت کی اور نہ ہی کوئی خط بھیجا۔