گوجرانوالہ: 9 مئی کیسز کا پہلا فیصلہ سنادیا گیا، 51 ملزمان کو 20، 20 سال قید

332

گوجرانوالہ کینٹ میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ملزمان کو سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی خاتون جج نتاشا نسیم سپراء نے سینٹرل جیل میں 9 مئی کے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو دہشت گردی کی تین دفعات کے تحت سزا سنادی۔ ملزمان میں پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے کلیم اللہ خان بھی شامل ہیں۔

عدالت نے 51 ملزمان کو 20، 20 سال قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی کی سزا سنائی ہے۔ ملزمان کو املاک کونقصان پہنچانے، سڑک بلاک کرنے ،ہجوم جمع کرنے سمیت دیگر دفعات میں بھی سزا سنائی گئی۔

واضح رہے کہ اس مقدمے میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت 51 ملزمان نامزد تھے۔