اسلام آباد: ججز کی جانب سے لکھے خط کے معاملے پر وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہائی کورٹ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے الزامات کی انکوائری کے لیے چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات کے بعد حکومت کی جانب سے کمیشن کی تشکیل کے فیصلے اور دیگر امور کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتہ 30 مارچ کو دوپہر 12 بجے ہوگا، جس میں ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری لی جائے گی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 5 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہوگا۔