ایران میں اغواکئے گئے 3 پاکستانی بازیاب، ملزم گرفتار

283
انتظامیہ کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف مہم ،8 گرفتار

اسلام آباد: ایران میں اغوا ہونے والے 3 پاکستانیوں کو بازیاب کرا کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق زیارت ویزے پر گئے 3 شہریوں کو ایران پہنچنے پر اغوا کر لیا گیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ انسانی اسمگلروں نے شہریوں کی رہائی کے لیے 20 لاکھ روپے کی رقم وصول کی ، اغوا کار مغویوں پر تشدد کی ویڈیو ان کے اہلِ خانہ کو بھیج کر مزید رقم کا تقاضا کرتے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا بازیاب افراد میں محمد عدنان، کاشف محبوب اور محمد دائود شامل ہیں۔