لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق کیا پیشرفت ہوئی؟سندھ ہائی کورٹ کا استفسار

215
Sessions Judge Malir and lawyers, High Court doors closed for Silain

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں شہریوں کی تصاویر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں شائع کرنے اور شہریوں کی ٹریول ہسٹری حاصل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

اس موقع پر عدالت نے سوال کیا کہ لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق کیا پیشرفت ہوئی؟ عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا کہ مختلف حراستی مراکز اور دیگر ایجنسیوں کو خطوط ارسال کیے ہیں، متعدد جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس بھی ہوچکے ہیں، اب تک لاپتہ شہریوں کا کچھ پتا نہیں چلا۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ شہریوں کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

عدالت نے شہریوں کی تصاویر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں شائع کرنے اور شہریوں کی ٹریول ہسٹری حاصل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر کے درخواستوں کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔