اسرائیلی جارحیت کیخلاف دھرنا دینے پر سینیٹ رکنیت ختم ہوتے ہی مشتاق خان کیخلاف مقدمہ درج

394

اسلام آباد:اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں غزہ کے نہتے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی  کرنا جرم بن گیا، سینیٹ رکنیت ختم ہوتے ہی سابق سینیٹر مشتاق احمد پرپُر امن دھرنا دینے  اور دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ بچاؤیکجہتی دھرنے پر اسلام آباد کی پولیس نے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق سینیٹر اور دیگر قیادت کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جس میں مظاہرین کے شرکاء پر الزام لگایا گیا ہے کہ شرکا نے پو لیس کو دھمکایا ہے اور پتھراؤں بھی کیا ہے۔

ایف آئی آر کے ردعمل میں مشتاق احمد نےکہا ہےکہ اہل غزہ کے لیے ایک بار پھر ڈی چوک  پر دھرنا دوں گا، 31 مارچ کو بھی سیو غزہ کے عنوان سے ڈی چوک پر ہی دھرنا دیا جائےگا،  ‏حکمرانوں نے اہل غزہ  سے اظہار  یکجہتی کو جرم بنا دیا ہے، پولیس نے میرے اور میری اہلیہ کے خلاف 9 مقدمات درج کیے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں پہلے بھی کئی بار فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے جرم میں پولیس نے شہریوں کو گرفتار کرکے زدکوب کیا تھا اور مقدمہ درج کرکے جیل میں بند کردیا تھا۔