کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، گرمی کی شدت میں کمی

351
heat intensity reduced

کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع صاف ہے اور سمندری ہوائیں بحال ہونے سے دن کےاوقات میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے اور ہواؤں کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔