ورلڈ بینک نے پاکستان کیلیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی

380
loan programs

اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کی گئی 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ 2 منصوبوں کے لیے ہوگی۔ جس میں 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم عالمی بینک ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ کے لیے دے گااس منصوبے کے تحت شہریوں اور کمپنیوں کے لیے ڈیجیٹل طور پر فعال عوامی خدمات کی فراہمی میں توسیع شامل ہے۔

دوسری فنانسنگ ورلڈ بینک 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی رقم سندھ بیراجز امپروومنٹ پراجیکٹ کے لیے دے گا، اس منصوبے کے تحت سیلاب سے بچاؤ اور صوبے کے 3 بیراجوں کی حفاظت اور انتظام میں بہتری آئے گی۔