سعودی وزیر دفاع کو نشانِ پاکستان کا اعزاز عطا کردیا گیا

302

اسلام آباد: یو پاکستان کی مناسبت سے سعودی عرب کے وزیر دفاع کو نشانِ پاکستان کا اعزاز عطا کردیا۔

خبر رساںایجنسی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو نشان پاکستان کا اعزاز دیا۔

ایوان صدر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب میں عسکری و سول قیادت نے شرکت کی، جن میں وزیراعظم میاں شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور دیگر موجود تھے۔

خصوصی تقریب میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی وزیر دفاع ّج صبح یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ پریڈ میں بھی بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔