وزیراعظم نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں کروکس ایکسپو سینٹر میں فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ماسکو کے کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 62 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔