این اے 154: دوبارہ گنتی میں لیگی امیدوار کامیاب

512

اسلام آباد: عام انتخابات کے سلسلے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں سے عام انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالرحمٰن کانجو کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں اس حلقے سے آزاد امیدوار رانا فراز کو کامیاب قرار دیا گیا تھا، بعد ازاں لیگی امیدوار عبدالرحمٰن کانجو کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی، جس پر این اے 154 میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہزار 816 ہو گئی اور لیگی امیدوار کامیاب قرار پائے۔