یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

239
Saudi Arabia

اسلام آباد: حکومت نے  یوم پاکستان، رمضان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی 90،90 دن  سزاؤں میں کمی کااعلان  کیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90، 90 دن کمی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے منظوری دی ہے، سزاؤںمیں کمی کااطلاق ریاست مخالف اور جاسوسی کرنے والے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ ہرسال صدر مملکت کی جانب سے یوم پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا جاتاہے، جس کے بعد کئی قیدیوں کو رہائی بھی مل جاتی ہے۔