پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی حجم میں غیر معمولی اضافہ

243

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والی تجارت کے حجم میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی تجارت کا حجم نمایاں طور پر بڑھا ہے، جس کے مطابق سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ پر47.30 فی صد جب کہ سعودی عرب سے پاکستان کی درآمدات میں 37 فی صد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے پہلے 8 مہینوں کے دوران سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کاحجم 442.82 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47.30 فیصدزیادہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مجموعی طورپر6.678 ارب ڈالرکی بیرونی معاونت موصول ہوئی۔