عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب

196

اسلام آباد: عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب کرلیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی جیل میں وکلا سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب کرتے ہوئے تحریری آرڈر جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عمران خان کی درخواست پر جاری تحریری حکم نامے میں جیل سپرنٹنڈنٹ سے پوچھا کہ بتایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی طے شدہ ملاقات کیوں نہ کروائی جا سکی؟ سپرنٹنڈنٹ رپورٹ عدالت میں جمع کروا کر مطمئن کریں کہ ہدایات پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا جا سکا؟۔

علاوہ ازیں عدالت نے پوچھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کتنے مقدمات میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، رپورٹ پیش کی جائے۔