پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آ گئی، گرنے سے 4 پسلیاں ٹوٹیں

297

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی، جس سے پتا چلتا ہے کہ گر جانے سے ان کی 4 پسلیاں ٹوٹی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز الٰہی کے اڈیالہ جیل میں گر کر زخمی ہونے کے بعد ہونے والی میڈیکل رپورٹ کی تفصیل منظر عام پر آ گئی۔

پرویز الٰہی کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واش روم میں گرنے سے ان کی 4 پسلیاں ٹوٹیں۔ ان کے ہونے والے ایکسرے میں بھی پسلیوں میں فریکچر سامنےآیا ہے۔

تفصیلی طبی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واش روم میں گرنے سے پرویز الٰہی کی پسلیاں فریکچر ہونے کے علاوہ ان کی پیشانی پر بھی چوٹ لگی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے سر پر بائیں جانب نیل اور چوٹ کا بھی ایک نشان ہے جب کہ بائیں آنکھ کے پاس اور بائیں بازو پر بھی چوٹ کے نشانہیں۔ پرویز الٰہی کی چھاتی کے دائیں حصے پر سوجن بھی ہے اور ان کا گھٹنا بھی گرنے سے زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا چیک اپ اسلام آباد کے پمز اور راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال کے ڈاکٹروں نے کیا تھا جنہوں نے پرویز الٰہی کو 15دن کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔