چین میں مسافر بس کو حادثہ، 14 افراد ہلاک، 37 زخمی

315

یجنگ: چین میں مسافر بس کے حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔

چین کی خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثہ چین کے شمالی صوبے شانزی میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس سرنگ کی دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو ئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو حکام جائے وقو پر پہنچ گئی تھی اور زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔