امید ہے عدلیہ ہمیں حسن و حسین نواز کی طرح انصاف فراہم کریگی: بیرسٹر گوہر

214
turns democracy into monarchy

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ سے امید ہے کہ وہ ہمیں حسن و حسین نواز کی طرح انصاف فراہم کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ پر اعتماد کرتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ ہمیں بھی جلد انصاف دیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے سیاسی معاملات پر بات ہوئی ہے ، بانیٔ پی ٹی آئی کا القادر ٹرسٹ میں کوئی مفاد نہیں ، حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ایسے خدشات آتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے شیر افضل مروت ہمارے امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے دور میں افغانستان کے ساتھ ایسے معاملات کبھی نہیں ہوئے، کسی سیاسی جماعت کو آرٹیکل 51 کے مطابق جیتی ہوئی سیٹیوں سے زیادہ نشستیں نہیں مل سکتیں ، مخصوص نشستوں کے معاملے پر ہم سب متفق ہیں۔