اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پارلیمنٹرینز) کے ضمنی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن نے تسلیم کرلیے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پارلیمنٹرینز) کے ضمنی انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرنے کے بعد انہیں پارٹی رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین جبکہ ملک افضل دین نائب چیئرمین ہوں گے۔
یاد رہے کہ پرویز خٹک کے استعفا دینے کے باعث پی ٹی آئی پی کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہوا تھا۔