زلفی بخاری اور صنم جاوید کے سینیٹ الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی پر اعتراض

531

لاہور: زلفی بخاری اور صنم جاوید کے سینیٹ انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں زلفی بخاری اور صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کردیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن پنجاب نے زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی پر دہری شہریت کا اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سینیٹ انتخاب کے لیے اہل نہیں ہو سکتے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے زلفی بخاری کے کاغذات پر اشتہاری ہونے اور اثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی کا اعتراض بھی عائد کیا۔

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر بھی الیکشن کمیشن نے اعتراضات لگائے ہیں۔ ای سی پی کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کا والد کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ ہے، الیکشن قانون کے تحت جوائنٹ اکاؤنٹ رکھنے والا امیدوار کوئی بھی الیکشن نہیں لڑ سکتا۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر ہونے والے دستخط پر بھی اعتراض عائد کیا ہے۔