حکومت ڈاکو راج کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے، سراج الحق

273
truggle against tyranny

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کچے اور پکے دونوں جگہوں میں محفوظ نہیں ہیں ،حکومتیں تبدیل ہوئیں لیکن کچے کے ڈاکو ہر دور میں عوام کے لیے خوف اور دہشت کی علامت بنے ہوئے ہیں، قوم ڈاکوؤں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کا خاتمہ چاہتی ہیں۔

رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں لنڈگینگ کے ہاتھوں شہید کئے گئے جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے کارکن احسن فاروق کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت ڈاکوراج کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کرے، سوشل میڈیا پر شہدا کی توہین کی مہم قابل مذمت ہے اور شرمناک ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ڈاکو باقاعدہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ اور پیغامات بھی دیتے ہیں، پورے علاقہ کویرغمال بنایا ہے، سندھ اورپنجاب میں روزواقعات ہوتے ہیں، حکومت نے ڈاکوؤں کاصفایا نہ کیا تو پھر عوام کے ہاتھ اور آپ کے گریبان ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستا ن کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم پاکستان، آرمی چیف، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور پنجاب حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ جنہوں نے اغواکیا ہے ان کے نام ایف آئی آر میں درج ہیں، ان کے گھر اوران کے ٹھکانے معلوم ہیں، آپ کے پاس جہاز ہے، ہیلی کاپٹرہے، ٹینک ہے، توپ ہے، راکٹ ہے، ہر چیز موجود ہے، فوری کارروائی کی جائے۔