وزیر اعظم نہ بننے کا فیصلہ نواز شریف کا اپنا ہے: پرویز رشید

226

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے  کہا ہے کہ وزیر اعظم نہ بننے کا فیصلہ نواز شریف کا اپنا ہے۔

لاہور میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف کسی بھی حکومتی عہدے سے بلند ہیں ، نواز شریف نے جو بھی فیصلہ کیا وہ خود کیا، وزیر اعظم نہ بننے کا فیصلہ نواز شریف کا اپنا ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ عوام کی خواہش تھی کہ نواز شریف پاکستان میں ان کے درمیان آئیں۔  ووٹ کو عزت دینے کے لیے مسلم لیگ (ن) نے قربانی دی ہے۔ جن لوگوں نے ووٹ کی غزت کو نقصان پہنچایا، وہ آج کوڑے دانوں میں ہیں۔