پاکستان میں بینک ڈپازٹس 27.8 ٹریلین روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

308

کراچی: پاکستان مین بینک ڈپازٹس مسلسل  بڑھنے سے 27.8 ٹریلین روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

 ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) کی سالانہ رپورٹ  کے مطابق  ڈی پی سی اسکیم کے تحت تحفظ کے لیے اہل ذخائر کے حجم میں گزشتہ سال (23 فروری سے 24 فروری) میں 4665 ارب روپے کا خالص اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروری 2024 میں، بینک ڈپازٹس 27.8 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے جو کہ 23 ​​فروری میں 22.9 ٹریلین روپے تھے۔

معاشی ماہرین کے مطابق شرح سود میں اضافے کے باعث سرمایہ کار بینکوں میں اپنے ذخائر بڑھا رہے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو اپنے ڈپازٹس کے لیے زیادہ منافع حاصل ہو رہا ہے اور موجودہ معاشی صورتحال  میں جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے “بے بنیاد” خبروں کی تردید کی جس میں بتایا گیا تھا کہ مرکزی بینک پولیمر (پلاسٹک) بینک نوٹوں کی سیریز جاری کرنے پر غور کر رہا ہے۔