وزیراعلیٰ مریم نواز خود مارکیٹ جا کر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

264
should take notice

لاہور: عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خود مارکیٹ جا کر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیلئے رمضان میں عوام کو ریلیف دینا چیلنج تھا۔ قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے ایک نیا محکمہ بنایا جا رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں متعدد ماڈل بازار لگائے گئے ہیں، پاکستان میں پہلی بار 64 لاکھ خاندانوں کو دہلیزپردی گئیں، آج تنقید سے پریشان ہونے والی حکومت نہیں ہے۔