ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کو دینے کا فیصلہ

354
پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی لیگز کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

دبئی: آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق آئی سی سی کا بورڈ اجلاس منعقد ہوا، جس میں روا ں برس کے بعد (2026ء میں) منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے میزبانی بھارت اور سری لنکا کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس میں رواں سال شیڈول ٹی 20 ورلڈ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے حوالے سے معاملات کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں طے پایا کہ 2024ء ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز اور فائنل مکمل کرانے کےلیے ریزرو ڈے بھی رکھے جائیں گے۔ علاوہ ازیں میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے دوسری اننگز میں کم از کم 5 اوورز مکمل کرنا لازمی ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ میچز میں فیصلے کے لیے کم از کم 10 اوورز کا کھیل لازمی ہوگا۔