آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
میتھیو ویڈ نے وائٹ بال کرکٹ کھیلتے رہنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ ریڈ بال کرکٹ یعنی ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد اب شیفلڈ شیلڈ ٹرافی کا فائنل میتھیو ویڈ کے فرسٹ کلاس کریئر کا آخری میچ ہوگا۔
دوسری جانب میتھیو ویڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل ہونے کے لیے پر امید ہیں۔
میتھیو ویڈ کا کہنا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں خصوصی طور پر بی بی ایل میں زبردست فام دکھانا چاہتا ہوں، ریڈ بال فارمیٹ نہ کھیلنا مجھے خود کو مضبوط رہنے کا موقع دے گا۔
واضح رہے کہ میتھیو ویڈ نے 2012 سے 2021 تک 36 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔