کراچی میں پھلوں کی سرکاری اور بازاری قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق:کمشنر خاموش

350
The difference

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ کراچی میں پھلوں کی سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچت بازار وںسمیت کراچی کی تمام مارکیٹوں میں کیلے، سیب، خربوزہ اور کھجور سمیت تمام پھل سرکاری نرخ نامے سے مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔ کمشنر خاموش تماشائی بن گئے ، عوام ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم پر۔

کمشنر کراچی کی57 پھلوں کی پرائس لسٹ اور بازارکے نرخوں میں واضح فرق دیکھا جا رہا ہے۔ جمعرات کے روز کمشنر کراچی کی جانب سے 57 پھلوں کی جاری کردہ پرائس لسٹ کے مطابق کیلا درجہ اول فی درجن 170 روپے کے بجائے مارکیٹ میں 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ناریل فی دانہ بڑا 322 کے بجائے 450 روپے،ناریل فی دانہ چھوٹا 288 کے بجائے 350 روپے میں فروخت ہورہا ہے، گنڈیری 132 روپے کے بجائے 250 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے، پپیتا درج اول 158 روپے کے بجائے 250 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے پپیتا درجہ دوم 138 کے بجائے 220 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے ،سیب گولڈن درجہ اول 219 روپے کے بجائے 350 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔