پی آئی اے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

361
incidents of collisions with PIA planes

کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ایئر بس 320 کی پرواز پشاور سے دبئی جاتے ہوئے طیارے میں نصب تین نیوی گیشن سسٹم نے بیک وقت کام کرنا چھوڑ دیے جس کے باعث طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ  کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق تینوں آئی این ایس سسٹم میں خرابی کے باعث پی آئی اے کے طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ آئی این ایس کی ناکامی کی وجہ سے آٹو پائلٹ اور دیگر متعلقہ نظام بھی بند ہو گئے۔

فلائٹ کپتان نے مہارت سے طیارے کو جناح انٹرنیشنل کراچی ایئرپورٹ پر اتارا۔ پی آئی اے کے ترجمان تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل ایک ایئر ایمبولینس نے کولکتہ سے آذربائیجان کے لیے اڑان بھرنے کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تکنیکی لینڈنگ کی تھی۔