گیلپ پاکستان: 79 فیصد ووٹرز نے سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کا مشورہ

429

اسلام آباد: گیلپ پاکستان کے سروے میں شریک 79 فی صد ووٹرز نے سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سروے کمپنی ’’گیلپ پاکستان‘‘ نے ایک سروے کا انعقاد کیا گیا، جس میں کم و بیش 4 ہزار ووٹرز کی آرا پر مشتمل ایگزٹ پول جاری کردیا گیا۔

ایگزٹ پول کے مطابق 4 ہزار پاکستانی ووٹرز میں سے 79 فی صد کی جانب سے ملکی سیاسی جماعتوں کو اکٹھے کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دورے کے دوران پاکستانی ووٹرز نے اپنی رائے میں کہا کہ ملکی سیاست دانوں کو باہمی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے آپس میں مل بیٹھنا چاہیے جب کہ سروے میں شریک باقی 15 فی صد ووٹرز نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنا ہو تو مل بیٹھنا ضروری نہیں، انفرادی طور پر بھی کارکردگی دکھائی جا سکتی ہے۔