قرض کی اگلی قسط : آئی ایم ایف وفد مذاکرات کرنے آج پاکستان پہنچےگا

255
Next loan tranche

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد آج رات پاکستان پہنچےگا، وفد اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت اگلی قسط جاری کرنےکے لیے مذاکرات کرےگا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات 14 سے 18 مارچ تک ہوں گے، مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنےکا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کے دورےکے دوران نئے قرض پروگرام کے بارے میں بات چیت بھی متوقع ہے۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ اورنگزیب کی صدارت میں وزارت خزانہ میں اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کا جائزہ لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہےکہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر ہے، باتیں نہیں کام کرنا ہے، تمام توانائیاں پاکستان کو مشکلات سے نکالنےکے لیے استعمال کریں گے۔ موجودہ مالی سال 2024 ایک مشکل سال ہوگا, اپنی تمام ترتوانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلا ت کے حل کےلیے استعمال کروں گا