ملتان کے علاقے محلہ جوادیاں میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملتان کے اندرون شہر کے علاقے محلہ جوادیاں میں رہائشی عمارت صبح 4 بجےاپنی مخدوش حالت کے باعث گرگئی۔ عمارت کا کچھ ملبہ اس کے دائیں بائیں واقع مکانات پر گرا جس کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمیوں کو نشتراسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق عمارت گرنے سے 11 افراد دب گئے تھے، اب تمام افراد کو نکال کر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔
ریسکیو آفیسر کا کہنا ہے کہ حادثہ کچن میں گیس لیکیج کی وجہ سے پیش آیا، جب خاتون نے سحری کے وقت آگ جلائی تو دھماکا ہوا، دھماکے سے 3 منزلہ عمارت کا ایک حصہ ساتھ والے کچے مکان پرگرا، اس مکان میں موجود 5 بہن بھائی اور ان کے والدین جاں بحق ہوگئے۔