کراچی: رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد ملک بھر کی مساجد اور دیگر مقامات پر پہلی تراویح کا اہتمام۔ مساجد میں نمازیوں کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نماز ترویح کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں اور ایس ایچ اوز کو علاقے کی مساجد میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔
آئی جی سندھ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھرمیں پولیس گشت اورانٹیلی جنس کوبڑھایاجائے،پولیس کمانڈوزکوخصوصی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں،رمضان کےدوران ٹریفک کوبلاتعطل رواں دواں رکھاجائے۔