سعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

325

کوئٹہ: سعودی عرب نے گوادر کے بارش متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا، امدادی سامان میں 9 ہزار شیلٹرز کیمپس اور 9 ہزار راشن بیگز شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے  کہ سعودی اور پاکستانی عوام بھائی بھائی ہیں، مشکل گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ گوادر اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے یہ سعودیہ کی جانب سے تحفہ ہے، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔