پنڈی گھیب : رمضان المبارک کی آمد پر اٹک پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نماز تراویح کے دوران ضلع بھر 348 مساجد اور 37 امام بارگاہوں پر اٹک پولیس کے 500 کے قریب افسران و جوانان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ضلع بھر کے مختلف شاہراہوں پر پکٹس لگا جائیں گی۔
اس کے علاوہ تمام انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی آمد پر اٹک پولیس عوام و الناس کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جا رہا ہے کسی بھی ملک دشمن عناصر کو امن و امان میں خلل نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔