شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کےآپریشنز، 10 دہشت گرد ہلاک

480
terrorists were killed

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز 2 آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک، 3 کو زخمی کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 مارچ کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ سینی ٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشت گردوں کو مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کی افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد حضرت عمر اور رحمان نیاز ہلاک اور 3 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔