اسلام آباد: قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں جاری صدارتی انتخاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ووٹ کاسٹ کر لیے۔
وزیر اعظم شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، عبدالعلیم خان، اسحاق ڈار اور دیگر رہنماؤں نے اپنے صدارتی امیدوار کے لیے قومی اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کیا۔
سینیٹر فیصل جاوید، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی ووٹ ڈالے۔
اسمبلیوں میں پولنگ شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ اگلے پانچ سال کے لیے پاکستان کے صدر کا انتخاب کرے گا۔
صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے حمایت یافتہ امیدوار آصف علی زرداری کو اپنے حریف سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے حمایت یافتہ محمود خان اچکزئی پر واضح برتری حاصل ہے۔