صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کا انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ

360
postpone election

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کی جانب صدارتی الیکشن میں امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں، الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔